تازه خبریں

اگر حکمران یہاں قیام امن میں مخلص ہیں تو انہیں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا،علامہ شہنشاہ حسین نقوی

جعفریہ پریس- شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اورخطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے سانحہ انچولی کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پنجاب کی طرح حکومت سندھ بھی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہے۔ اگر حکمران یہاں قیام امن میں مخلص ہیں تو انہیں دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا ہوگا کیونکہ قاتل درندے جب چاہتے ہیں اور جہاں چاہتےہیں دہشت گردی کی وارداتیں کرتے ہیں۔ عوام پر امن رہیں۔