تازه خبریں

اگر ہم نے اپنی جبینیں در مصطفٰیﷺ، در اہلبیت علیہم السلام، اور در صحابہؓ پر جھکائی ہوتیں تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا

جعفریہ پریس – اگر ہم نے اپنی جبینیں در مصطفٰیﷺ، در اہلبیت علیہم السلام، اور در صحابہؓ پر جھکائی ہوتیں تو آج ہمارا یہ حال نہ ہوتا، 1947ء میں یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر سنی شیعہ نے ملکر بنایا، اس کو توڑنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، امت مسلمہ کی نجات کا ذریعہ صرف اور صرف اتحاد و اتفاق میں ہے، ان خیالات کا اظہار شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے سابق امیدوار برائے اسمبلی و سابق ناظم، اتحاد بین المسلمین کے داعی سردار سید ریاض حسین شاہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ جشن ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام و جشن ولادت شہنشاہ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب کی صدارت پنجابی پختون اتحاد کے چئیرمین حاجی قدیم خان کر رہے تھے جبکہ اس بابرکت محفل کے مہمان خصوصی سردار عرفان جعفر خان اور حاجی رفیق خان تھے، تقریب سے علامہ تجمل حسین، نثار سہروردی، مولانا شاہد محمود، سید سفیر حسین سفیر، سید ارزاد انجم، مرید عباس اور علی حیدر نے بھی خطاب کیا اور نواسہ رسول ﷺ گوشہ بتول حضرت امام حسین اور حضرت علی علیہم السلام کے مقام کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ معروف قوال تسکین علی نے اپنے مخصوص انداز میں محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر حاجی قدیم خان، سردار عرفان جعفر خان، حاجی رفیق خان، میجر (ر) رئیس احمد، شیرازی ایسوسی ایٹ کے ڈائریکٹر سید شیراز حسین شیرازی، چوہدری محمد ایوب، راجہ سعید کرموال، راجہ نجیب عباسی، راجہ ربنواز گجر خانی، ملک ابراھیم، راجہ یعقوب، گلفام، حاجی جاوید، سید زاہد حسین شاہ، سید سبطین شاہ سابق صدر ٹیکسلا بار، سید رفاقت حسین شاہ، ملک طارق محمود، شاہ محمد، ملک پرویز ٹھکیدار، سید جابر شاہ ایڈووکیٹ، راجہ صفدر، ملک جاوید، سید ضمیر شاہ، مظہر ٹھکیدار، سید مشتاق نقوی، چوہدری سلطان، چوہدری بنارس پنڈ مہلو، سید فیاض حسین شاہ، سید ثاقب شاہ، سید ریاض شاہ گاہی سیداں، سید نوید عباس، چوہدری احسن علی کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے۔