عالمی ابلبیت اسمبلی کے اجلاس میں شریک دنیا کے مختلف ملکوں کے مہمانوں اور مندوبین سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ایران اہلبیت علیھم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں سات سر والے سامراجی اژدھے کو پیچھے دھکیل کر آج ترقی کے راستہ پر گامزن ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ایران اسلامی نے دنیا کے مختلف ملکوں میں امریکہ کی مجرمانہ سازشوں کو ناکام بنا دیا اور داعش کا خاتمہ اس کی ایک مثال ہے۔ آپ نے فرمایا کہ اسی وجہ سے سامراجی ملکوں کی جانب سے ایران فوبیا اور شیعہ فوبیا پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے اور دیگر ملکوں میں مداخلت کے من گھڑت الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے سامراجی سازشوں کی جانب سے خبردار کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض ملکوں میں شیعہ سنی، عرب عجم، شیعہ شیعہ اور سنی سنی جنگ کرانے کی سازشوں کا مشاہدہ کیا جارہا ہے جو بڑے شیطان امریکہ کی سازش ہے اور اس کے مقابلے میں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ آپ نے فرمایا عالم اسلام میں اہل بیت اطہار علیھم السلام سے محبت اور ان کی عظمت کا کوئی ثانی نہیں ہے اور تسلط پسند نظام کے مقابلے میں اہلبیت کے پرچم کو بلند کرنے والے ملک کی حیثیت سے ایران کا نظریہ ہے کہ عالم اسلام میں کسی بھی طرح کا قومی مذہبی مسلکی یا نسلی اختلاف نہیں ہے بلکہ دنیائے اسلام کا مقابلہ صرف عالمی سامراج سے ہے ۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت