نبی کریم ﷺ کی صاحبزادی خاتون جنت سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت پر دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں مجالس عزا و جلوس کا انعقادکیا جارہا ہے
رپورٹ کے مطابق ایام فاطمیہ ؑ کی مجالس کا آغاز ہوچکا ہے اور پاکستان بھر میں اجتماعات و عزاداری جاری ہے۔ پاکستان بھر میں ایام فاطمیہ ؑ کے موقع پر علما اور مقررین خاتون جنت کی عظمت پر فضایل و مصایب بیان کررہے ہیں۔ بڑے شہر کراچی سمیت چاروں صوبوں میں بڑے پیمانے محافل عزاء کے ساتھ ساتھ عزاداری بھی کی جارہی ہے۔
کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں میں مجالس عزا میں نوجوان طبقہ جوش و خروش سے شرکت کررہا ہے جہاں علما حجاب اور اسلامی اقدار کی اہمیت بیان کررہے ہیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر ”ایام فاطمیہ ؑ“ (13 جمادی الاول تا 3 جمادی الثانی) ایام فاطمیہ منایا جارہا ہے