• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ایرانی سفیرسے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

جعفریہ پریس – جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اور ہمسایہ ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات پائے جاتے ہیں، مسلمان ممالک کے درمیان بین الاقوامی سازشوں کی وجہ سے غیر یقینی کی صورتحال اور مشکلات پیدا کئے جا رہے ہیں، ان سازشوں کا پہلا شکار ان کے درمیان وحدت ہے۔ ان خیلات کا اظہارانہوں نے ایران کے سفیرعلی رضا ہغیغان سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا مسلمان ممالک کے درمیان باہمی اختلافات کو ہوا دینے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اوران مسلمان ممالک کے درمیان نااتفاقی کو عالمی طاقتوں کے مفادات کے حصول کے لئے فروغ دیا جا رہا ہے۔ فضل الرحمان نے کہا پاکستان اور ایران ایک دوسرے کے ہمسایہ ممالک ہیں اور بحیثیت ہمسایہ دونوں امن کے قیام کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ ایک وجود کی طرح ہے جس میں رخنے ڈالنے سے سارے جسم میں درد محسوس ہوتا ہے،اس سلسے میں  حکومتی پیشرفت گلگت و بلتستان اسمبلی کا حالیہ قانون ہے- سربراہ کا کہنا تھا حکومت فضل الرحمان نے کہا مذہبی رواداری اورفرقہ واریت کے خاتمے کے لئے نئے قوانین بنا رہی ہے۔ دریں اثناء ایران کے سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر مسلمان ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا چاہئے۔