تازه خبریں

اسلام آباد:اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

اسلام آباد:اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات

اسلام آباد:اعلیٰ سطحی وفد کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات
اسلام آباد: ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان حکومت پاکستان کی دعوت پر  دو روزہ سرکاری دورہ پر آج اسلام آباد پہنچے ۔ 

 جہاں ان سے وفاقی دار الحکومت میں مذہبی و سیاسی شخصیات پر مشتمل  اعلیٰ سطحی مذہبی و سیاسی وفدنے ایرانی صدر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں قائد ملتِ جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی، ڈاکٹر علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، وزیراعظم کے مشیر برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر محمود اشرفی، سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت دیگر اہم رہنما شریک ہوئے۔

وفد اور ایرانی صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ، خطے میں امن و استحکام، اقتصادی و سماجی تعاون اور بین المذاہب روابط کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور عوامی سطح پر گہرے تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر پزشکیان نے پاکستانی عوام اور قیادت کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر مسلم اُمہ کے اتحاد اور خطے میں ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے بعد ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے نئے باب کھلنے کی توقع ہے