سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارت نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز اتوار پہلی حج پرواز ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے شہر بندرعباس کے ائیرپورٹ سے حج کی ادائیگی کے لئے مدینہ منورہ روانہ ہوگئی ہے.
تفصيلات كے مطابق، ايران ائير كي سربراہ ‘فرزانہ شرفبافي’ نے كہا ہے كہ ہم نے ايراني زائرين كو باعزت اور باوقار حج كرانے كے لئے تمام ضروري اقدامات اور صلاحيتيں استمعال كي ہيں.
انہوں نے كہا كہ ايراني زائرين كو آج بروز اتوار ايران كے جنوبي صوبے ہرمزگان كے شہر بندرعباس كے ايئرپورٹ سے مدينہ منورہ روانہ ہوگئے.
انہوں نے مزيد كہا كہ رواں سال حج كي بعض پروازيں نئے ائيربس طيارے كے ذريعہ سفر كريں گي اور ايران ائير باوقار حج كرانے كے لئے اپني تمام صلاحيتيں استعمال كرتا ہے.
ياد رہے كہ اس سال 86 ہزار ايراني زائرين كو حج پر بھيجا جائے گا اور حج كے موقع پر زائرين كے لئے دعائے كميل كي روحاني محفل اور مشركين كے خلاف يوم برائت كي تقريب بھي منعقد ہوں گي.