• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی

ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت اور امت مسلمہ کے لئے خوش آئند اقدام ھے۔علامہ عارف واحدی

ان دو مسلمان ممالک میں اختلافات کے خاتمے پر خطےپر خوشگوار اثرات مرتب ھوں گے-نائب صدر شیعہ علما کونسل

اسلام دشمن طاقتوں کی امت کو تقسیم کرنے کی سازش کو آپس کے اتحاد سے ناکام بنانا وقت کی اشد ضرورت ھے ۔عارف واحدی

شیعہ علما کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سعودی عرب اور ایران میں سفارتی تعلقات کی بحالی پر اپنے رد عمل میں کہا کہ یہ دونوں ممالک پاکستان کے دوست اور برادر ملک ھیں ان کے آپس کے اختلافات سے جہاں دنیا کا ھر مسلمان پریشان تھا وھاں وطن عزیز میں منفی اثرات مرتب ھو رھے تھے علاوہ ازیں امت مسلمہ میں انتشار و افتراق کی فضا بڑھ رھی تھی سفارتی تعلقات کی بحالی سے مسلمانوں کی صفوں میں انتشار و افتراق پھیلانے والے سازش کار عناصر اور دشمن قوتیں مایوس ھوئیں اور مسلمانوں کی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی-

علامہ عارف واحدی نے کہا ان دو ممالک میں دوستانہ روابط کی بحالی سے پورے خطے میں امن و استحکام کی فضا پیدا ھو گی-عالمی سامراجی اور شیطانی طاقتوں کی ھمیشہ یہ سازشیں رھی ھیں کہ مسلمانوں کو آپس میں لڑا کر ان کو کمزور کریں اور ان پر حکمرانی کریں آج کے دور میں اسلامی ممالک کو ھوشیاری اور بیداری کی شدید ضرورت ھے تاکہ مخصوص عناصر کے جھانسے میں آکرمسلمان تقسیم در تقسیم نہ ھوں بلکہ اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کی مضبوط فضا پیدا کریں تاکہ امت سربلند اور دشمن ناکام و نامراد ھو-

May be an image of 3 people and text