جعفریہ پریس- حکومت اُن لوگوں کی حوصلہ شکنی کرے جو ملک میں فرقہ واریت پھیلا رہے، ایسے عناصر کو لگام دی جائے جو غلیظ زبان استعمال کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے اسلام آباد میں میڈیا کانفرنس کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان میں غلیظ نعروں کو بند نہ کیا گیا امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکے گا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے مطالبہ کیا کہ حکومت علماء کرام کی تجاویز پر عمل درآمد کرے تا کہ پاکستان میں امن کا قیام ممکن بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سانحہ راولپنڈی کو ملک دشمن عناصر کی کارروائی قرار دیتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حکومت کو حقیقی امن کے قیام کیلئے ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ راجہ بازار مسالک کی ایک دوسرے سے دوری کے باعث پیش آیا۔ سنیٹر طلحہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ غلط فہمییوں کے باعث مسالک کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں، جس کا فائدہ اٹھایا گیا، اب یہ معلوم نہیں کہ فائدہ کس نے اٹھایا۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات