• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

قائد اعظم کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں‘ قائد ملت علامہ ساجد نقوی

 بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے،قائد ملت جعفریہ پاکستان

 بابائے قوم کے روشن اصولوں سے روگردانی کے باعث وطن عزیز مشکلات کا شکار ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی
 جب تک آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور گڈ گورننس قائم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کریگا،قائد ملت جعفریہ پاکستان
 پورا ملک سیلاب سے متاثر ،آج پھر اسی جذبے کی ضرورت جو قیام پاکستان کے وقت تھا ، بابائے قوم کے یوم وفات پر پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد10ستمبر 2022ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 11ستمبر کو قائد اعظم کے یوم وفات کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کو قائد کے فرمودات و نظریات کی طرز پر قائم کیا جائے۔ ریاست آج جن مشکلات کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ بابائے قوم کے نظریات پر عمل پیرا نہ ہونا ہے، پہلے ہی ان ر وشن اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے وطن عزیز کا بہت زیادہ نقصان ہوچکا لیکن اب یہ ملک مزید نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی ، عدل و انصاف اور گڈ گورننس کو قائم کرکے قائد اعظم کے پاکستان کو موجودہ گھمبیر اور سنگین مسائل و مشکلات سے نجات دلائی جاسکتی ہے، پورا ملک سیلاب سے متاثر، آج پھر اسی جذبے کی ضرورت جو ایثار کا جذبہ قیام پاکستان کے وقت تھا۔
بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پر اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ قائد اعظم نے جن اصولوں اور مقاصد کے لیے آزاد مملکت کی جدوجہد کی تھی اور مسلمانوں کے تمام طبقات اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور انہوں نے پاکستان کی شکل میں ایک عظیم کامیابی حاصل کی۔ آج ہمیں اس کا جائزہ لینا ہوگا کہ کیا ہم قائداعظم کے روشن اصولوں پر عمل پیرا ہیں؟ اور جن مقاصد کے لیے عزت وناموس اور جانوں کے نذرانے دئیے گئے وہ حاصل ہوگئے ہیں؟ قائد اعظم نے جس ملک کی بنیاد ڈالی تھی اس میں جمہوریت کو اساسی حیثیت حاصل تھی، عدل وانصاف، امن وامان سے بھرپور معاشرے کا قیام مقصود تھا،عوام کو ان کے بنیادی اور شہری حقوق و آزادیوں کی پاسداری کا یقین دلایا گیا تھا اور اقتدار میں عوام کو بنیادی حیثیت دی گئی تھی اگر آج معروضی حالات کا جائزہ لیا جائے تو اس ملک میں بدامنی، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، غربت، تعلیمی پسماندگی اور نا اہلی کے ساتھ اخلاقی پستی جیسے قبیح واقعات نے جہاں عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے وہیں بین الاقوامی سطح پر بھی یہ عوامل بدنامی کا سبب بن رہے ہیں، افسوس بے بس عوام امن و سکون کے متلاشی ہیں لیکن ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں ریاست اپنا وہ کردار ادا نہیں کرپائی جواس کے فریضے میں شامل تھا۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ ہر دور میں بابائے قوم کے بعض فرمودات کا حوالہ دیاجاتاہے مگر افسوس ان فرمودات کو حکمران پس پشت ڈال دیتے ہیں، حکمرانوں کو سنجیدگی کے ساتھ بابائے قوم کے نظریات اور اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہوگا تبھی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹا جاسکتاہے۔آج پورا ملک سیلاب سے متاثر ہے ، آج پھر اسی جذبے اور ایثار کی ضرورت جو قیام پاکستان کے وقت تھا کیونکہ ایک بڑا حصہ سیلاب سے متاثر ہوچکاہے ، ہمارے متاثرہ بھائیوں کے ساتھ متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی ازسرنو تعمیر میں ایک لمبا عرصہ درکار ہوگا لہٰذا جاری امدادی کاموں میں مزید تیزی اور متاثرین کی داد رسی کےلئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں ۔ انہوں نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظمؒ بیسویں صدی کے عوام دوست، اصول پسند، بے لوث، سچے اور عظیم مسلمان رہنماء تھے لہٰذا ہم ان کے وضع کردہ اصولوں پر عمل کرکے ہی پاکستان کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکتے ہیں۔