جعفریہ پریس کراچی ملک بھر کی طرح مرکزی القدس ریلی کراچی میں ریگل چوک سے پریس کلب تک نکالی گی ریلی میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنماں علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سندھ کے صدر علامہ ناظر عبّاس تقوی کراچی کے صدر علامہ کرم الدین وایزی جماعت اسلامی کے رہنمان جناب اسد الله بھٹھو جمیت علما اسلام کے جناب قاضی احمد نورانی سمیت بری تعداد میں علما ور عوام نے شرکت کی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پرمرکزی یوم القد س کمیٹی کی جانب سے ملک کے چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں اورقصبوں میں جمعتہ المبارک کے موقع پر القدس ریلیاں ،اجتماعات اور سیمنار منعقد کئے گئے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ او آئی سی ، اسلامی ممالک اور عالمی طاقتوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اجتماعی قوت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکیں ۔ قبلہ اول اُمت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے، جو نصف صدی سے زائدعرصہ سے صہیونی طاقتوں کے زیر تسلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر غاصبانہ قبضے کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ۔علاہ ازیں ہمیں یوم القدس کورسمی حد تک منانے کیلئے محدود نہیں کرنا چاہیئے بلکہ مسلسل عوامی پرامن جدوجہد کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کر کے اس مسئلے کو زندہ رکھیں تاکہ اسرائیلی جارحیت کا راستہ روکا جاسکے ۔امت مسلمہ کے ممالک اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ہر حوالے سے فلسطینیوں کی امداد کریں اور جو ممالک امداد کررہے ہیں ہم انہیں سراہتے ہیں۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات