• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

بجٹ زندہ انسانوں کیلئے ہوتاہے مگر ملک تو قبرستان میں تبدیل ہوچکاہے ; قائد ملت جعفریہ

جعفریہ پریس – قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے کہاہے کہ بجٹ 2014-15 میں عوام کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیاگیا، صرف لفظوں کا الجھاؤ اور روایتی بجٹ ہے، ایک جانب منہ زور مہنگائی ، ٹیکسوں کی بہتات اور دوسری جانب چند فیصد اضافہ افسوسناک، ایسا پرکشش بجٹ نہیں کہ کہا جائے کہ آسمان سے تارے توڑ کر لائے جارہے ہیں، بجٹ زندہ انسانوں کیلئے ہوتاہے ملک تو قبرستان میں تبدیل ہوچکا، آئین و قانون کی عملداری کہاں ہے۔۔۔؟قاتلوں کو چھوڑا کر یکطرفہ ٹریفک چلائی جارہی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ 2014-15 پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بجٹ 2014-15 میں کسی طور بھی عوام کی مشکلات کا ازالہ نہیں کیاگیا صرف لفظوں کے ہیرپھیر میں قوم کو الجھایاگیاہے ۔ روزبروزمہنگائی بڑھ رہی ہے جو لگتا ہے مزید بڑھے گی اور ٹیکسوں میں بہتات میں چند فیصدی تنخواہوں میں اضافے سے عوام کی مشکلات کیونکر ختم ہوسکتی ہیں یہ ایسا پرکشش بجٹ نہیں کہ کہاجائے کہ آسمان سے تارے توڑکر لائے گے ہیں جہاں سٹیٹس کو کی حکمرانی ہو وہاں اس طرح کے بجٹ ہی کی توقع کی جاسکتی ہے۔
قائد ملت جعفریہ نے مزید کہاکہ بجٹ زندہ انسانوں کیلئے ہوتاہے مگر ملک تو قبرستان میں تبدیل ہوچکاہے ۔ سزائے موت کومعطل کر کے دہشت گردوں کو چھوٹ دی گئی ہے ، آئے روز بے گناہ لوگ قتل ہورہے ہیں جبکہ قاتل سرعام دندناتے پھررہے ہیں اور جیلوں میں قید مسلمہ قاتلوں کو چھوڑ کر یکطرفہ ٹریفک چلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین کی بالادستی کا نعرہ لگانے والے آج کہاں ہیں جب آئین کی اکثر شقوں کو معطل کردیاگیاہے جبکہ قانون کی حکمرانی کے بلند و بانگ دعوے کرنیوالے آج کہاں گم ہوگئے ہیں کیونکہ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ عوام کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے نت نئے ڈرامے رچائے جارہے ہیں ۔