جعفریہ پریس ۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی صدارت میں شیعہ علما کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کے دوسرے روزاجلاس شروع ہو چکا ہے ، دوسرے روز کےاجلاس آغاز تلاوت پاک سے ہوا- تلاوت قرآن کے بعد اسلام آباد کے بزرگ عالم دین آغا شیخ شفا نجفی نے اخلاقیات اور تفسیر قرآن پر درس دیا-اجلاس میں ملک بھر سے ایس یو سی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور نمائندگان شریک ہیں-
اہمیت کے حامل اس اجلاس میں ملک کی مجموعی امن و امان، سیاسی صورتحال، گلگت بلتستان کے آمدہ انتخابات، بلدیاتی انتخابات سمیت دیگر امور تنظیمی زیر بحث ہیں اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔