تازه خبریں

بزرگ علماء کا وجود ملت کے لیے باعث خیروبرکت ہے، علامہ شبیرحسن میثمی

آیت اللہ محمدحسین نجفی اور  بزرگ علماء کا وجود ملت کے لیے باعث خیروبرکت ہے، علامہ شبیرحسن میثمی
راولپنڈی: مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹرشبیرحسن میثمی نے  راول پنڈی میں قائداعظم ہسپتال میں زیرعلاج بزرگ عالم دین حضرت آیت اللہ علامہ محمدحسین نجفی کی عیادت  کی اور کہا کہ بزرگ  علماء مکتب اہل بیت علیہم السلام کا سرمایہ  اور برکات الہیہ کا سرچشمہ ہیں۔  انہوں کے کہا کہ  قائد ملت جعفریہ آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی، محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی ، استادالعلماء علامہ حافظ ریاض حسین نجفی اور آیت اللہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی  قوم و ملت کے لیے  ایسے ستون ہیں جن کی بدولت  قوم کی فلاح و بہبود اور بہتری کا  سفر نہایت اچھے انداز میں جاری ہے۔
چئرمین زہرا اکیڈمی نے ان خیالات کا  اظہار آیت اللہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی کی عیادت کے موقعہ پر کیا۔ اس دوران  ان کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات  زاہد علی آخونزادہ ، سید رفعت زیدی اور دیگر شخصیات بھی تھیں۔ یاد رہے کہ علامہ شیخ محمد حسین نجفی  گذشتہ چند روز سے  طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے راول پنڈی کے قائداعظم ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔