تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے شہدا کے گھرانوں میں عیدی تقسیم

جعفریہ پریس-  نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شہدا بلتستان کے گھرانوں میں عیدی تقسیم کی گئی- قائد ملت جعفریہ کی جانب سے عیدی تقسیم کی تقریب ، شیعہ علما کونسل پاکستان بلتستان کے آفس میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی امام جمعہ و جماعت سکردو حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ حسن جعفری تھے ، تقریب میں خانوادہ شہدا کےعلاوہ مختلف علاقوں سے ائمہ جمعہ ، علماء کرام ، سماجی شخصیات اور تنظیمی عہدیداران وکارکنان نے بھر پورشرکت کی – تقریب کی میزبانی کے فرائض حجت السلام علامہ شیخ فدا حسین آبادی نے انجام دئے جبکہ نظامت کے فرائض شیخ یعقوب آخوندی نے انجام دئے-