ونگو۔۔۔۔۔بلوچستان قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سرپرستی میں پانی کا منصوبہ مکمل
قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں موضع ونگو بلوچستان میں منصوبہ فراہمی آب کے تحت ڈیپ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب کی گئی جس سے علاقے کے سینکڑوں خاندان پانی جیسی اہم و بنیادی ضرورت کیلئے استفادہ کریں گے۔ جبکہ اس سے قبل انہیں پانی کے حصول کیلئے دور دراز کا سفر طے کرنا پڑتا تھا،الحمدللہ اب ان کے علاقے میں انہیں یہ سہولت فراہم ہوگئی ہے جس کے حصول پر وہاں کی عوام، عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد، قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی اور تعاون کرنے والے مومنین کے حق میں دعائیں کررہے ہیں۔