حکومت اپنی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات نہیں کر سکتی تو حکومت کو عوام پر حکومت کر نے کا کوئی حق نہیں ہے
زائرین کے ساتھ کوئی بھی نہ خشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی
ہم وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شر یف صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی سہولیات اور سیکورٹی کے اقدامات کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں تا کہ زائرین راستے کی دشواریوں سے محفوظ رہیں سکے(علامہ ناظر عباس تقوی)
کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سیدناظر عباس تقوی نے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بلو چستان حکومت تا حال زائر ین کہ مسائل کو حل کر نے میں ناکام نظر آتی ہیں گز شتہ پندرہ دنوں سے تین ہزار کے قر یب زائرین اس سخت سر دی کے موسم میں کھلے آسمان تلے جن میں بچے ،خواتیں ،بوڑھے ،جوان سب ہی شامل ہیں شدید مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت بلو چستا ن کی جانب سے ان زائرین کے لئے سیکورٹی کا بندوبست نہ کر نا حکومت کی نہ اہلی کا ثبوت ہے بلو چستان ایک حساس صوبہ ہے جس میں متعدد بار دہشت گردی کی بڑی کاروائیاں ہو چکی ہیں لیکن پھر بھی زائرین مشکلات کی وجہ سے کوئٹہ کی طرف پیدل روانہ ہو چکے ہیں اگر زائرین کے ساتھ کوئی بھی نہ خشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی اور بلوچستان حکومت پر عائد ہوگی لہذا ہنگامی بنیادوں پر زائرین کو سیکورٹی فراہم کرکے بزریعہ کو ئٹہ منتقل کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر زائرین کی مشکلات کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں اگر حکومت اپنی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات نہیں کر سکتی تو حکومت کو عوام پر حکومت کر نے کا کوئی حق نہیں ہے ہم وزیر اعظم پا کستان میاں محمد نواز شر یف صاحب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کی سہولیات اور سیکورٹی کے اقدامات کے لئے مستقل بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں تا کہ زائرین راستے کی دشواریوں سے محفوظ رہیں سکے
 
 
http://www.jafariapress.com/?p=9985

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here