بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی عدالت نے جیل کے حکام کو حکم صادر کیا ہے کہ وہ جماعت اسلامی کےرہنما عبدالقادر ملّا کو پھانسی پر لٹکادیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں عدالت نے جماعت اسلامی کے عبدالقادر ملّا کو کئی ماہ قبل موت کی سزا سنائی تھی۔عبدالقادر ملّا سنہ 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی تحریک میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب پائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی نے اس حکم نامے کے خلاف پیر کو ملک گیر سطح پر ہڑتال اور مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔