جعفریہ پریس – ملک کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کی بے حسی، اندرونی سیاسی خلفشار، ٹارگٹ کلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان، مخصوص اور پر امن شہریوں کو آئے دن راہ چلتے چند کرائے کے قاتل ،قتل کر جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا تک نہیں ہے۔ان قاتلوں کو حکومتی اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ یہ دہشت گردانہ کاروائیاں ملک کو تیزی سے خانہ جنگی کی طرف لے کر جارہی ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ جسے حکومت کی سرپرستی حاصل ہے نے دن دہاڑے قتل عام کا بازار گرم کر رکھاہے،حکومت کو چاہیے کہ ان کو فی الفور لگام دے ، پاکستان میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے یہاں دہشت گرد،پولیس اور ایلیٹ کے حفاظتی پروٹوکول میں سفر کر رہے ہیں اور نہتے شہری سڑکوں پر مارے جا رہے ہیں،
وفا عباس کا کہنا تھا کہ آج لاہور میں مولانا ناصر عباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔جب کہ مولانا ناصر عباس محب وطن شہری تھے ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے، قتل عام کے اس بازار کو طاقت سے روکاجائے ورنہ یہ خانہ جنگی کی صورت حال اختیار کر سکتے ہیں۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت