تازه خبریں

یوم پاکستان یوم تجدید عہد ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوںکیخلاف ہے ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی
 مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی استصواب رائے کے مطابق ہی حل ہونا چاہئے
کشمیر ایک متنازعہ خطہ ارض ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادیں اس کے حل کیلئے اہم بنیاد ہیں ، قائد ملت جعفریہ

راولپنڈی /اسلام آباد 11دسمبر  2023ء (    جعفریہ پریس پاکستان       )قائد ملت جعفریہ پاکستا ن علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھارتی سپریم کورٹ کے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بارے  فیصلے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوںکیخلاف ہے کی کوئی حیثیت نہیں، تنازعہ مقبوضہ کشمیر پر پہلے خود بھارت اقوام متحدہ  میں گیا جس پر بھارت کی قرار دادیں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کے استصواب رائے کے مطابق ہی حل ہونا چاہئے، اقوام متحدہ تنازعہ کشمیر کے حل میں کردار ادا کرے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلہ سے مودی کو حمایت میں مدد مل سکتی ہے اور اسے سیاسی فائدہ ہوسکتا ہے لیکن متنازعہ مقبوضہ کشمیر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔علامہ ساجد نقوی نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر ایک کو مذہب اور اپنے خیالات کیا ظہار کی آزادی حاصل ہے، یہ قوانین ہر مذہب کے پیروکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، یہاں تک کہ بھارتی آئین میں بھی اس کا ذکر موجود ہے اور اس نے اقلیتوں کے تحفظ کے چارٹر پر دستخط بھی کر رکھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ نے سات دہائیوں سے زیادہ عرصہ قبل مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جو تاریخی قراردادیں پاس کی تھیں وہ اب بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں جو اس بات کی دلیل ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ خطہ ارض ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادیں اس کے حل کے لئے ایک اہم بنیاد ہیں ۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مداخلت کے نتیجے میں یکم جنوری 1948کو کشمیر میں جنگ بندی عمل میں آئی،اقوام متحدہ نے کشمیر کی بین الاقوامی متنازعہ حیثیت کو تسلیم کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور ریاستی عوام کی رائے جاننے کی خاطر رائے شماری کی تجویز پیش کی لیکن اس کے باوجود بھارت نے کشمیر پر اپنے غاصبانہ تسلط کو نہ صرف برقرار رکھا ہوا ہے ۔آخر میں علامہ ساجد علی نقوی نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کا واحد، دیرپا اور مستقل حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے سے ہی ممکن ہے۔کشمیریوں کا بھی یہ مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا موقع فراہم کیا جائے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق حل کیا جائے جس کیلئے جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھیں گے ۔