بھارت میں علیحدہ ریاست”گورکھالینڈ” کا مطالبہ زور پکڑنےلگا

صوبہ مغربی بنگال کےشہر “دارجیلنگ”میں ہزاروں خواتین نےعلیحدہ ریاست کے حق میں ریلی نکالی ۔خواتین ہاتھوں میں تیزدھارخنجر اور پرچم تھامےعلیحدہ ریاست کےحق اوربھارت مخالف نعرےلگارہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی اپنے حقوق کی بات کی جاتی ہےتو بھارتی انتظامیہ انہیں گولیوں کانشانہ بناتی ہے۔ آئےروزہڑتال کی وجہ سےعلاقےمیں نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے ۔
مغربی بنگال میں انیس سو اسی سے جاری “گورکھالینڈ”کی علیحدگی کےمطالبےمیں اب تک ہزاروں لوگ ہلاک ہوچکےہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here