• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارتی فوجی قیادت کے حالیہ بیان اندرونی ناکامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہیں ، آر ایس ایس کے انتہا پسندوں نے تمام عالمی قوانین کو پامال کیا، بھارت نے عالمی قوانین کو پامال کر کے ثابت کیا کہ بھارت ہندوتوا اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی کشمیر میں لگائی گئی نفرت کی آگ پورے بھارت میں پھیل چکی ہے، بھارت کی حالیہ الزام تراشی کا مطلب اپنی غلط پالیسیوں سے ہوئے بلنڈر سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، موجودہ صورتحال میں بھی بھارت آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی پوری دنیا نے مذمت کی

انہوں نے کہا کہ آج بھی مقبوضہ کشمیر میں دنیا میں سب سے کم کیسز ہیں، بھارت اپنے داخلی معاملات سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، وبا کو اسلام سے جوڑنے کی مذموم بھارتی کوشش کی پوری دنیا نے مذمت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئندہ آنے والے 15 روز کورونا وائرس کے حوالے سے بہت اہم ہیں، خدشہ ہے آنے والے دنوں میں کورونا کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے انفرادی اور اجتماعی شدید احتیاط کی ضرورت ہے اور پاک فوج کے تمام دستیاب وسائل اس وبا سے نمٹنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران چائنا نے پاکستان کی مدد کر کے اچھے دوست ہونے کا ثبوت دیا، آج بھی چین سے 2 جہاز امدادی سامان اور ڈاکٹرز کی ٹیم لے کر پاکستان پہنچا ہے، چائنیز ڈاکٹرز 2 ماہ تک پاکستان میں قیام کریں گے، چین کی اس مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام فرنٹ لائن ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علمائے کرام اور میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، علمائے کرام کا کردار قابل تعریف رہا اور میڈیا نے کورونا سے متعلق آگہی میں شاندار کردار ادا کیا، موجودہ صورت حال میں عوام گھروں کو عبادت گاہ بنائیں۔

پاک فوج کا انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پاک فوج نے انٹرنل سیکیورٹی الاؤنس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، تافتان، طورخم، چمن میں قرنطینہ اور آئسولیشن سہولتیں قائم کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 17 اندرونی ریلیف پروازوں کے ذریعے 64 ٹن سامان مختلف علاقوں میں پہنچایا گیا اور کورونا وائرس کے دوران لاکھوں مستحق افراد کو راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔