تازه خبریں

بے گناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے دوسری صورت احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کوئٹہ اور پشاور ہونے والی دہشت گردی اور خیر پور میں پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئٹہ ،پشاور میں ہونے والی قیمتی جانوں کے ضیاع پرنہایت افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں ۔اس وقت ملک میں ججز، وکلائ، صحافیوں، بے یارو مدد گار مسافر، عبادت گاہیں اور اہم حکومتی تنصیبات تک محفوظ نہیں ہے ایسا محسوس ہورہاہے کہ ملک میں دہشت گردوں کا راج ہے پورا ملک آگ میں جل رہاہے اور ذمہ دار ادارے بے بس نظر آرہے ہیں۔ ذمہ داران کو چاہیے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فی الفور اقدامات اٹھائے جائیں اور ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور آئین وقانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب حکومت مذاکرات کررہی ہے مگر دوسری جانب سے یقین دہانیوں کے باوجو د دہشت گردی کی کارروائیاں تھمنے میں نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب حکومت کو سوچنا ہوگا کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے ۔ اس موقع پر انہوںنے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیںآخر میں انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو دہشت گردوں کے خلاف نرم پالیسی اختیار کی جا رہی ہے اور دوسری جانب خیر پور میں شیعہ علماء کونسل کے رہناء مولانا اسد اقبال اور سید امتیاز شاہ کو گرفتار گرفتار کیا جس کی ہم پُر زور مذمت کرتے ہیں اور سندحکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان بے گناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے ۔اور شیعہ علماء کونسل کے کا رکنوں کے گھر وں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ بھر پور احتجاج کیا جائے گا اور ہم حکومت سے اس بات سے آگاہ کرتے ہیں کہ خیر پور واقع سے شیعہ علماء کونسل کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ان واقعات کو شیعہ علماء کونسل سے نہ جوڑا جائے۔