تحریکِ جعفریہ کی بحالی قومی کامیابی اور ہماری قومی قیادت کی اتحاد بین الالمسلمین کے حوالے سے کی جانی والی کاوشوں کی دلیل ہے ان خیالات کا اظہار جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ وفا عباس نے پوری قوم سمیت قومی قیادت اور کارکنان کو ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ رہبرِ شیعانِ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پربھی اتحاد بین المسلمین کی شناخت ہیں اور پاکستان میں اتحادِ امت کے اہم علمبردار مانے جاتے ہیں۔ اس ملک کی تمام مسالک کی دینی جماعتوں کو اپنے ساتھ ملا کر چلنا فرقہ واریت کو اپنے پیروں تلے روندنا اس ملک میں اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم رکھنے سمیت دیگر ملی و قومی مسائل میں کردار ادا کرناآپ کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ مگر افسوس ماضی میں ایک آمر نے شیعانِ پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت پر بیلنس کرنے کے فارمولے کے تحت پابندی عائد کردی جسے آ ج سپریم کور ٹ نے اس ظالمانہ فیصلے کو کالعدم کر کے اسے بحال کر دیا۔مرکزی صدر وفا عباس نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری قومی جماعت تحریکِ جعفریہ اور قومی قیادت کا ماضی ابتداء ہی سے بے داغ رہا ہے اور ہم پر امید ہیں کہ قومی جماعت کی بحالی کے فیصلے سے ملکِ عزیزِ پاکستان میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید تقویت ملے گی
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت