تازه خبریں

تحریک جعفریہ پاکستان پر سے ہٹائی گئی پابندی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا خوش آئند اقدام

حق وحقانیت کو کچھ دنوں کے لئے چھپایا جا سکتا ہے،دفن نہیں کیا جاسکتا،تحریک جعفریہ پاکستان ایک حقیقت کا نام اور حقانیت کا سمبل ہے تحریک جعفریہ پاکستان کے قائد علامہ سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ ظلم و تشدد کی نفی کی ہے اور دلیل و برہان کی دو دھاری تلوار سے احسن جدل کی تلقین کی ہے، قائد ملت جعفریہ نے مظلومیت کو باعث فخر اور ظلم و ظالم کو قابلِ نفرت سمجھا ہے،ان خیالات کا اظہارممتاز شیعہ عالم دین پرنسپل حوزہ علمیہ امام حسن مجتبیٰ علامہ سید اشتیاق کاظمی نے تحریک جعفریہ پاکستان پر سے ہٹائی گئی پابندی کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کیا،انھوں نے کہا کہ تحریک جعفریہ اپنے قائد کے حکم پر اب بہتر انداز سے ملت جعفریہ کے حقوق کا دفاع اور اتحاد بین المسلمین کی پالیسی کو فروغ دے سکے گی ،اور ملک و ملت کی بہتر انداز میں خدمت اوراپنے مسلکی حقوق کی بالا دستی کے لئے مثبت اقدام کرتی رہے گی۔۔