• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

ترجمان قائد ملت جعفریہ کی اسلام آباد میں امام مسجد پرفائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد، 27 جون 2015ء ( )ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان کی گزشتہ رات وفاقی دارالحکومت میں نماز تروایح کیلئے جانیوالے امام مسجد پر فائرنگ کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں شرپسند ی پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے، پس پردہ محرکات اور مجرموں کومنظر عام پرلانا انتہائی ضروری ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود سیکٹر جی سیون کے علاقے اقبال ہال کے قریب نماز تروایح کیلئے جانیوالے امام مسجد پرفائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ترجما ن قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ یہ کھلی شرپسندی ہے اور وفاقی دارالحکومت کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ، اس لئے اس کے پس پردہ حقائق اور نقص امن خراب کرنیوالے مجرموں کو منظر عام پر لانا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اگر ایسا نہ کیاگیا تو خدشہ ہے کہ شرپسند عناصر اس کا فائدہ اٹھا کر اور اس واقعہ کو بنیاد بناکر کوئی اور رنگ دے سکتے ہیں، اس لئے ضروری ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کے سدباب کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن وامان کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔