• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

تعلیمی طبقاتی نظام پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے(مبشر حسین، ڈویژنل تعلیم سیکرٹری، راولپنڈی ڈویژن)

اسلام آباد( )پاکستان میں تعلیمی سطح پر بھی طبقاتی نظام رائج ہے۔ اور یہی طبقاتی نظام پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔غریب کے بچوں کے لیے مخصوص اسکول ہیں اور اسی طرح امیر کے بچوں کے لیے الگ سے اسکول ہیں۔ ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ڈویژن کے تعلیم سیکرٹری نے اسلام آباد میں طلباء کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان ترقی کرے تو ہمیں پاکستان میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرنا ہو گا۔تا کہ ہر بچے کو ایک جیسا تعلیمی ماحول میسر آ سکے اور یہ ہر پاکستانی بچہ کا بنیادی حق بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ایک بچہ یہ دیکھتا ہے کہ امیر اور غریب میں طبقاتی نظام رائج ہے اور امیر کو دی جانے والی سہولتوں میں سے اس کو کچھ نہیں دیا جا رہا تو وہ پھر دہشت گردی کی طرف مائل ہوتا ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے لیے غلط راستوں کا انتخاب کرتا ہے ۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن و امان ہو اور پاکستان ترقی کرے تو ہمیں ہر بچہ کو یکساں تعلیمی ماحول دینا ہو گا اور اس کے لیے حکومتی سطح سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک نصاب تشکیل دیا جائے اور تمام تعلیمی اداروں پر لازم قرار دیا جائے کہ وہ ہی نصاب اپنے اپنے اداروں میں پڑھائیں۔

ذوالقرنین حیدر