تازه خبریں

تعلیمی میدان میں طلباء کی ہر قسم کی معاونت کے لیے جے ایس او پاکستان ہمہ وقت سرگرم عمل ہے: ساجد علی ثمر

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹودنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا چوتھا مرکزی اجلاس عاملہ مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی سربراہی میں لاڑکانہ میں جاری ہے۔اجلاس میں جے ایس او پاکستان کی مرکزی کابینہ ،ڈویژنل صدور/آرگنائزرز ،ڈویژنل جنرل سیکرٹریز شرکت کر رہے ہیں۔
اجلاس کی پہلی نشست کے افتتاحی خطاب سے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ جے ایس او پاکستان نے ہمیشہ سے طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ طلباء کی تعلیمی میدان میں معاونت جے ایس او پاکستان کا اولین فریضہ ہے۔اور اس کے لیے ہم نے پالیسیاں ترتیب دے رکھی ہیں۔