جعفریہ پریس ڈیر ہ اسماعیل خان ( )جعفریہ اسٹوڈنٹس آگنائزیشن کا کوٹلی امام حسین دوروزہ تنظیمی کنونشن میں کثیر تعداد میں طلبا نے شرکت کی۔علامہ محمد رمضان توقیر ،مرکزی صدر جے ،ایس،او وفا عباس نے خصوصی شرکت کی۔شہید نقوی یونٹ حاجی مورہ کی ڈویژنل کنونشن میں شرکت قابل تعریف تھی ۔دو روزہ ڈویژنل کنونشن میں طلباء کی تعلیم تربیت کے حوالے سے مختلف نشستیں ہوئی جس میں علماء کرام اور سینئیرز شرکت کی۔
علامہ محمد رمضان توقیرنے جعفریہ اسٹوڈنٹس کے ڈویژنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی تنظیمی ذمہ داریوں کو بھی اچھی طرح نبھائیں ۔آپ طلباء نے اس ملک و قوم کی تقدیر کو بدلنا ہے۔تعلیم کی ذریعے دیگرقوموں نے ترقی کی آپ کو ذیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کرنی چاہیے اورپاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔مرکزی صدر جے،ایس،او وفا عباس نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے ،ایس،او ڈیرہ کی فعالیت کو سراہاتے ہوئے کہاکہ جے ،ایس ، او کو ڈیرہ اسماعیل خان میں مزید فعال بنایا جائے۔نچلی سطح تک یونٹس بنائے جائے سینئیرطلباء تعلیم کے حوالے سے جونیئرز کی بہترین رہنمائی کریں۔وفا عباس نے نو منتخب صدر برادر وسیم عباس سے حلف لیا۔
- ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
- اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
- جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
- سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
- سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
- راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
- شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
- ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت