• حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
  • کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی

تازه خبریں

تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی

تعلیم یافتہ نسل ، ملک و قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی

کراچی:شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے اقوام کی ترقی کو تعلیم کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ملک یا قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا جب تک ان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ نہ ہوں اور تعلیم یافتہ نسل ہی کسی قوم کو ترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے۔

علامہ شیخ شبیرحسن میثمی نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقعہ پر کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ جعفری جوان تعلیمی میدان میں نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ایک مضبوط قوم اور محفوظ مستقبل کی بنیاد فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

یاد رہے کہ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس 2 ، 3، 4 دسمبر کو کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے جوان شرکت کررہے ہیں۔