• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

تقویٰ ہی وہ واحد ہتھیار ہے کہ جس کے ذریعے سے ہم اپنی معاشی اور معاشرتی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں:قائد ملت جعفریہ پاکستان

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے چوتھے مرکزی مجلس عاملہ کی تیسری نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکت کی۔قائد کی آمد کے وقت طلبہ کا جوش دیدنی تھا۔جے ایس او کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے کے جوانوں نے بھیگی آنکھوں کے ساتھ اپنے قائد محبوب کا استقبال کیا۔
اس موقع پر قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ توفیق خداوندی ہے کہ میں جے ایس او کے عاملہ کے اجلاس میں شریک ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپ جوان تقویٰ اختیار کریں کیونکہ تقویٰ ہی وہ واحد ہتھیار ہے کہ جس کے ذریعے سے ہم اپنی معاشی اور معاشرتی حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔علمی جدوجہد کا موجودہ مسائل کے حل میں بہت بڑا دخل ہے۔
اپنے خطاب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کا کہنا تھا کہ ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک خاص سوچ کے تحت ہو رہا ہے۔ اگر ۷ ماہ تک لاشیں گرتی رہیں تو وزیر اعظم کے پاس اپنے وزیر اعظم ہونے کا کیا جواز ہے۔صحافیوں سے بارہا پوچھا کہ طالبان کی تعریف بتائیں تو میں اپنا مؤقف واضح کروں گا لیکن آج تک کوئی بھی طالبان کی تعریف نہیں کر سکا۔آج تک طالبان کی تعریف ہی واضح نہیں ہو سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھی زندہ رہوں اور پاکستان میں شیعوں کے خلاف کوئی قانون بن جائے ایسا ممکن ہی نہیں۔راولپنڈی جلوس کے روٹ کی تبدیلی پر انہوں نے کہا کہ آئین و قانون کے نفاذ پر حکومت کا ہر ممکن ساتھ دیں گے لیکن اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔