جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک کے موجودہ سیاسی بحران میں ہم مکمل غیر جانبدار ہیں ہمارا موقف واضح ہے کہ ہم نے فریقین سے کسی کی حمایت یا مخالفت نہیں کی ،آئینی مطالبات پورے کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ،ملّی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر بحران کو ختم کرنے کے لئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی حامی بھری ۔مگر اب ایک شرعی اورفقہی مسئلہ کے بارے میں پورے ملک سے لوگ رابطہ کر رہے ہیں ،میڈیا کے احباب بھی مسلسل سوال کر رہے ہیں اس لئے فقہی مسئلہ کی وضاحت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
علامہ عارف حسین واحدی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امام جماعت کی شرائط کے بارے میں تمام فقہاء اسلام کا اتفاق ہے کہ جو امام جماعت رکوع ا ور سجود مکمل شرائط کے ساتھ ادا نہ کر سکتا ہو تواس کی اقتداء اورامامت میں نمازدرست نہیں ہے ۔اگر باقی شرائط امامت موجود ہوں اور رکوع اور سجود بھی مکمل ادا کرسکتا ہو تو شرعی طور پر اُس کی امامت میں نمازاداکی جاسکتی ہے۔
- علامہ شبیر میثمی کی تہران میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
- محمد اکبر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر منتخب
- علامہ شبیر میثمی کی الصادق انسٹیٹیوٹ کے تحت منعقدہ کی تقریب میں شرکت
- علامہ اقبال ؒ نے ہمیشہ مغرب کے دہرے معیار سے امت کو خبردار کیا
- علامہ گلاب شاہ نقوی کی قومی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا
- سکیورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات
- علامہ شبیر میثمی کی زاہد علی اخونزادہ کے ہمراہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سے ملاقات
- پاراچنار کے مسئلے کو سلجھانے کے لئے کوششیں جاری ہیں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
- شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد