تازه خبریں

تکفیریوں کے سرغنہ کو ایک سازش کے تحت جتوایا جا رہا ہے اور ریاست کی سرپرستی میں ہارے ہوۓ بندے کوجتوانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – الیکشن ٹریبونل کی جانب سے  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 89 سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کی حمایت  سے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار شیخ اکرم کو نا اہل قراردئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ تکفیریوں کے سرغنہ کو ایک سازش کے تحت جتوایا جا رہا ہے اور ریاست کی سرپرستی میں ہارے ہوۓ بندے کوجتوانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے –  علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ ہم رانا ثناء اللہ کے اس بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں انہوں تکفیریوں کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے بارے میں کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردی کا کوئی ثبوت نہیں ملا – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہزاروں واقعیات اور ہزاروں تقاریر موجود ہیں جس میں اس شخص نے تکفیر کے نعرے لگوائے اور فرقہ واریت کی آگ کو بھڑکایا –