تازه خبریں

تہران میں منعقدہ سہ روزہ انٹرنیشنل وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے قائد ملّت جعفریہ پاکستان قم پہنچ گئے

جعفریہ پریس – مجمع تقریب بین المذاہب اسلامی کی دعوت پر تہران میں منعقدہ انٹرنیشنل وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی  قم پہنچ گئے- اس سے قبل قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشھد مقدس میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی اعلی کونسل کے ایک سو  ساٹھویں دو روزہ اجلاس میں شرکت کی بعد ازآن دفترقائد ملّت جعفریہ پاکستان مشھد مقدس کے اراکین کے ساتھ نشت کی- جعفریہ پریس کے نمائند ے کی رپورٹ کے مطابق جب قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی مشہد مقدس سے قم  پہنچے تودفتر قائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے اراکین نے اپنے محبوب قائد کا استقبال کیا – ہمارے نمائند ے کے مطابق قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی قم میں مختصر قیام کے بعد مجمع تقریب بین المذاہب اسلامی کے زیر اہتتام منعقدہ سہ روزہ انٹرنیشنل وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے تہران روانہ ہوں گے –