• پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون نشترپارک میں منعقد ہوگی
  • گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان

تازه خبریں

جامعہ کی متعصب انتظامیہ کیخلاف اور جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد 5 شیعہ طلباء سے اظہار یکجہتی کے لئے چھلت نگرمیں احتجاجی مظاہرہ

جعفریہ پریس- چھلت نگر گلگت میں بعد از نماز جمعہ، جامعہ قراقرم کے 5 بےدخل اور جھوٹی ایف آئی آر میں نامزد شیعہ طلباء سے اظہار یکجہتی اور یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او اور آئی ایس او کے کارکنان سمیت مومنین کی کثیر تعداد  نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنزہ نگر کے صدر مولانا شیخ منیر حسین منوری نے پرامن یوم حسین (ع) کے انعقاد کے جرم میں 5بیگناہ شیعہ طلباء کیخلاف جھوٹی ایف آئی آر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے اور جامعہ کی متعصب انتظامیہ کیخلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ پر واضح کیا کہ ملت جعفریہ کسی بھی شیعہ طالب علم کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کریگی اور بھرپور احتجاج جاری رکھا جائیگا۔