جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ خوبصورت تقریب برائے فارغ طلاب کرام منعقد ہوئی جس میں جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی عمامہ پوشی کی گئی تقریب کے روح رواں مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی دام ظلہ نے طلاب کی عمامہ پوشی کی اور جامعہ کے خدمت گزاروں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا تقریب میں جامعہ کے اساتیذ سمیت علماء کرام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی




