شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ملک میں کسی کی جان محفوظ نہیں ہے۔ جب تک دہشت گردوں اور قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائیگا اس وقت تک امن قائم ہونا ممکن نہیں اگر ریاست ہی مجرموں کو محترم سمجھے گی تو شہریوں کا محافظ کون ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کی 23اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کی شدیدا لفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔جبکہ گذشتہ روز پولیو ٹیم کے اغواء اور میڈیا دفاتر پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں پر بھی افسوس کو اظہار کیا اور کہا کہ ملک میں صحافی ، وکلاء سیکورٹی اہلکار ، ججز ،علماء ،بے یارو مدد گار مسافر اور عبادت گاہوں میں مصروف لوگوں کو تحفظ حا صل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست کی رٹ کو بحال نہیں کیا جاتااور مجرموں ،قاتلوں اور دہشت گردوں کو احترام دینے کی بجائے ان پر آہنی ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا اس وقت ملک میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر کیسے ہوگا۔
علامہ عارف حسین واحدی نے مزید کہا کہ دہشت گردسر عام دندناتے پھر رہے ہیں اور سر عام ریاستی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے جب تک حکومت اس معاملے پر سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھاتی اور جزا ء سزا کا عمل شروع نہیں کیا جاتااس وقت تک قوم میں اضطراب رہے گا اور بے گناہ عوام کے قتل عام کا سلسلہ بھی جاری رہے گااس لئے حکومت کو کسی تاخیر کے بجائے فی الفور قاتلوں اور دہشت گردوں کے خلاف قدم اُٹھانا ہوگا اور دہشت گردی کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا تبھی پاکستان صیح معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست کے طور پر دنیا کے نقشے پر اُبھر سکتا ہے ۔آخر میں انہوں نے ایف سی اہلکاروں کی درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرو جمیل کی دعاکی ۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات