• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جدہ میں بن سلمان اور عمارحکیم کی ملاقات

جدہ میں بن سلمان اور عمارحکیم کی ملاقات

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس نے جمعے کو رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولیعھد محمد بن سلمان نے عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ عمار حکیم سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور بعض مشترکہ مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعھد اور عراق کی الحکمت پارٹی کے سربراہ  کی ملاقات کے موقع پر سعودی عرب کے وزیردفاع خالد بن سلمان ، اس ملک کی قومی سلامتی کے مشیر مساعد بن محمد العیبان اور بغداد میں سعودی عرب کے سفیرعبدالعزیز الشمری بھی موجود تھے ۔
جدہ ایرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیرخارجہ عبدالکریم الخریجی نے سید عمار حکیم کا استقبال کیا۔
سیدعمارحکیم کی استقبالیہ تقریب کے موقع پرعراق میں سعودی سفیرعبدالعزیز الشمری اور سعودی عرب میں عراقی سفیر عبدالستار ہادی الجنابی بھی موجود تھے ۔
عراق کی الحکمت  پارٹی کے وفد میں عراقی شیعوں کی کوارڈی نیٹر کمیٹی کے ایک رکن بھی موجود تھے ۔