جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی زیارتی دورے پرقم المقدسہ پہنچ گئے- جعفریہ پریس کے نمایندہ کی رپورٹ کے مطابق علامہ عارف حسین واحدی قم میں 4 روز قیام کریں گے اوراپنے چھار روزہ قیام کے دوران حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت کے علاوہ مراجع عظام , علماء کرام اور طلباء سے بھی ملاقاتوں تنظیمی کارکنان اور دفترقائد ملت قم کے ذمہ داران سے ملکی حالات اور دفتر کی فعالیت و کارکردگی پر گفتگو اور تبادلہ خیال کرینگے جبکہ پیر کو قبل از نماز مغربین 5 بجے مدرسہ امام خمینی ؒ کے کانفرنس ھال قدس میں (پاکستان میں ثقافتی یلغار اور دانشمندانہ اقدامات کی ضرورت ) عنوان تحت کانفرنس سے خصوصی خطاب فرمائینگے–
جعفریہ پریس کے نمایندہ کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی بروز جمعہ بعد نماز مغربین قم پہنچے اور قم پہنچتے ہی دفتر قائد ملت جعفریہ میں تشریف فرما ہوئےجہاں دفترکے اراکین نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا پرتپاک استقبال کیا اس موقع پرعلامہ عارف حسین واحدی نے دفترقائد ملت جعفریہ قم کی مجلس نظارت،عاملہ اور کابینہ کی مشترکہ تنظیمی نشست سے خطاب کیا –
نشست کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازآں دفترقائد ملت جعفریہ قم کے مسئول اداری مولانا محمد یاسین نے اپنے مہمان عزیز کو خوش آمدید کے ساتھ ساتھ دفتری امور اور کارکردگی کوبیان کیا –
اس موقع پر تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ملکی سیاسی واجتماعی حالات پر تفصیل سے گفتگو کی – انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی جنرل کونسل کا عظیم الشان اور کامیاب اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھرکے کارکنان نے بھرپورشرکت کی اورنئے جوش و ولولے کے ساتھ واپس گئے
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ قومی پلیٹ فارم نے ہمیشہ قومی حقوق اور ملکی سالمیت کی پاسداری کی ہے اور سیاسی اجتماعی اور قومی مسائل میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے –
آخرمیں نمائندہ قائد و دفتر قم المقدسہ کے مہتمم علامہ مظہر حسین حسینی نے کہا کہ آپ کی قابل قدر شب و روز کی محنت و کاوش سے حال ہی میں کامیاب اجلاس منعقد ہوا اورجس طرح مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ملک بھرکے نمائدگان اور کارکنان نے اپنے محبوب قائد پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ہم بھی علماء قم کی نمائند گی میں اپنے محبوب قائد پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ہر اشارے پر لبیک کہنے کے لئے آمادہ وتیار ہیں –