جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل ملیر زون کے زیراہتتام جشن مولود کعبہ کے موقع پر سیرت امام علی علیہ اسلام اور جناب سیدہ کی حیات پاک پر کوئزمقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ملیر محمدی ڈیرہ ، جعفر طیار ، حسین آباد اور سفارخانہ یونٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بچوں میں مذہبی لگاؤ کو فروغ دینے کےلیے کامیاب امیدواروں کو انعامات بھی دیے گئے ۔ جنرل سیکریٹری کراچی ڈویژن مولانا فیاض مطہری تقریب کے مہمان خصوصی تھے اپنے خطاب میں انہوں نے ایسے پروگراموں کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور تنظیمی فعالیت بڑھانے کےلیے ایسے مزید پروگرام ترتیب دینے کی ہدایت کی۔ مقابلے کا انتظام سفارتخانہ یونٹ کے تحت کیا گیا