جعفریہ پریس۔ جعفریہ اسٹوڈنس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی تیسری مجلس عمومی کا جعفرآباد نگرگلگت میں تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژن بھر سے جے ایس او کے یونٹ صدور ونمائندگان سمیت سینئر برادران نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ڈویژن کے تمام یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور تنظیم کو مزید فعال بنانے، تعلیمی وتربیتی ورکشاپوں کے انعقاد سمیت سہ ماہی پروگرامز کی بھی منظوری دی گئی جبکہ دوران اجلاس تعلیمی و تربیتی نشتیں بھی منعقد ہوئیں۔ جعفریہ پریس کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق تنظیمی اجلاس میں ٣٠ سے زائد یونٹس نے شرکت کی جبکہ شیعہ علماء کونسل ہنزہ نگر کے صدرعلامہ شیخ منیر حسین منوری، شیعہ علما کونسل نگر کے راہنما اور پرنسپل مدرسہ جعفریہ آغا شیخ الف خان نے خصوصی شرکت کی اورخطاب کیا، جعفریہ پریس کی رپورٹ کے مطابق ڈویژنل صدرجے ایس اوبرادرمدثر رضا نے رواں سال کوتعلیم وتربیت کا سال قراردیا۔