• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی کا دورہ بھکر

جعفریہ پریس- جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے 25 جنوری 2015ء بروز اتوار کو بھکر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ فاطمۃ الزھراء کوھاوڑ کلاں میں طالبات سے خطاب کیا۔ مرکزی سرپرست جے ایس او طالبات پاکستان کا جامعہ فاطمۃالزھرا ؑ میں بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا۔ بعدازاں ترانہء امام زمانہ ؑ پڑھا گیا۔ محترمہ سیدہ سدرہ نقوی نے طالبات سے خطاب میں انہیں جے ایس او طالبات پاکستان کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ قرآن کریم کی آیہ مبارکہ “ان اکرمکم عنداللہ اتقاکم” تقاضا کرتی ہے کہ اگر آپ خدا کے نزدیک مقام و منزلت پانا چاہتی ہیں تو آپ کو تقویٰ کا راستہ اپنانا ہوگا، تقویٰ کا راستہ اہل بیت ؑ کا بتایا ہوا اخلاقی، سماجی اور اجتماعی راستہ ہے، اس وقت پاکستان میں نمائندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ ساجد علی نقوی اسی راستہ سے متسمک ہیں اور چاہتے ہیں کہ ملت تشیع بھی اسی راستے سے متمسک ہوجائے۔
مرکزی سرپرست جے ایس او پاکستان طالبات کا مزید کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر اسی مقصد کے لئے بھکر آئی ہیں کہ وہ قوم کی بیٹیوں کو ایک فورم پر جمع کریں۔ ان کے علمی و انقلابی خطاب پر حاضرین نے جوش و ولولہ کا اظھار کیا اور جے ایس او پاکستان (طالبات) کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ بعد ازاں مرکزی سرپرست سیدہ سدرہ نقوی نے اس دورہ میں مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواہران سے الگ نشست رکھی، انکی رضامندی سے انکے علاقوں میں یونٹ سازی کی اور انہیں یونٹ صدور کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ محترمہ سدرہ نقوی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس دورہء بھکر سے بہت خوش ہیں اور جے ایس او طالبات (بھکر ڈویژن) کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہیں۔