• ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی وقت کی ضرورت ھے۔علامہ عارف واحدی
  • اسلامی تحریک پاکستان کا صوبائی ا نتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان
  • جامعہ جعفریہ جنڈ کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم الشان نہج البلاغہ کانفرنـــــس
  • سانحہ پشاور مجرموں کی عدم گرفتاری حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان قائد ملت جعفریہ ہاکستان
  • سانحہ بسری کوہستان !عشرہ گزر گیا مگر قاتل پکڑے گئے نہ مظلومین کو انصاف ملا،
  • راہِ حسین(ع) پر چلنے کیلئے شہداء ملت جعفریہ نے ہمیں بے خوف بنا دیا ہے۔علامہ شبیر حسن میثمی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے زیر اہتمام کل شہدائے سیہون کی برسی کا اجتماع ہوگا
  • شہدائے سیہون شریف کی برسی میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • ثاقب اکبر کی وفات پر خانوادے سے اظہار تعزیت کرتے ہیں علامہ عارف حسین واحدی
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی ثاقب اکبر کے انتقال پر تعزیت

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان مرکزی کنونشن کی دوسری نشست جاری وساری ، سینئر عہدیداران سمیت قومی پلیٹ فارم کے بزرگ علماء کی آمد

جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ تعمیر سیرت و ارتقاء پاکستان مرکزی کنونشن امام بارگاہ قصر رضا (علیہ السلام) ،رضا آباد فیصل آباد میں جاری و ساری ۔ دوسری نشست میں سکھر، گجرانوالہ، ملتان، خیر پور ،ڈی جی خان ،لاڑکانہ ، کراچی ، فیصل آباد ،بلوچستان سمیت مختلف ڈویژن نے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اس نشست کے مہمان خصوصی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی اور پہلے مرکزی صدر جناب افتخار حسین نقوی تھے جنہوں نے اپنے تنظیمی اور تربیتی خطاب میں سب عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے باعث اعزاز بات ہے کہ محبان ولایت و قیادت کے اس جم غفیر کے درمیان بات کرنے کا موقع ملا ۔ 
جناب افتخار حسین نقوی نے اس کے بعد جے ایس او کے بنانے کی وجوہات اور تاریخچہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہرگز کسی کے مد مقابل میں تنظیم بنانے کی کوشش نہیں کی بلکہ ہم اس وقت میدان میں آئے جب استعماری آلہ کاروں نے قومی پلیٹ فارم اور قومی قیادت پر ضرب لگانے کی کوشش کی ۔جے ایس او پاکستان کے بانی نے جے ایس او کے کارکردگی کا بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب طاغوتی اور استعماری ایجنٹوں نے ملت تشیع کو دیوار لگانے کی کوشش کی اور قومی پلیٹ فارم پر ظالمانہ پابندی لگا دی تو اس وقت جے ایس او قومی پلیٹ فارم کا وہ حصہ تھا جس کے جوانوں نے قوم و ملت کے خدمت کیلئے رات دن ایک کر کے میدان میں حاضر نظر آئے۔
برادر افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ الہی تنظیم میں کام کرنا ہر کسی کا نصیب نہیں بلکہ اس کے لئے توفیق اور صلاحیت لازمی ہے ۔انہوں نے شہداء کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آج اپنے تمام شہداء کے ساتھ عہد کرنا ہے کہ ائے شہداء آج ہم تمہاری ہی علم کو ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں اور اپ کے ہی الہی مشن کو آگے بڑھارہے ہیں ۔ برادران آج کے حالات اس بات کی تقاضا کر رہے ہیں کہ ہم کو چاہئے کہ قومی قیادت کے بازو بنیں اور تعلیمی میدانوں میں متحرک اور فعال ہو کر اپنی علمی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے۔ 
جعفریہ پریس کے نمائندے کیرپورٹ کے مطابق یہ نشست جاری و ساری ہے ۔ اور شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدرعلامہ رمضان توقیر ، شیعہ علماء کونسل کے رہنما اور جے ایس او کے مجلس نظارت کے رکن علامہ احسان علی اتحادی سمیت دیگر بزرگ علماء شریک ہو چکے ہیں ۔