• گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
  • حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
  • جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
  • پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
  • مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
  • گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
  • فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
  • شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
  • علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات

تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ایک روزہ اجلاس مرکزی صدر (جے ایس او ) وفا عباس کی صدارت میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں منعقد ہوا

ملتان: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا ایک روزہ اجلاس مرکزی صدر (جے ایس او ) وفا عباس کی صدارت میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان میں منعقد ہوا جس میں مرکزی سینئر نائب صدر حُسین چغتائی، مرکزی جنرل سیکرٹری عمران حیدر جواد، مرکزی تعلیم سیکرٹری ذیشان حیدر ، مرکزی رابطہ سیکرٹری حسن رضا، مرکزی فنانس سیکرٹری محمد یونس رضا عسکری اور مرکزی اطلاعات سیکرٹری علی رضا بٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی رہنما شیعہ علماء کونسل پاکستان، پنجاب محترم بشارت حسین قریشی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں تعلیمی پروگرامز ، مُلک میں جاری تعلیمی بحران کے حل میں کردار،ایجوکیشن کے نقائص اور اُن کا حل، تنظیمی وسعت ، دورہ جات، تنظیمی کارکردگی کے جائزہ سمیت مختلف اہم امور شامل تھے۔ اجلاس میں انتہائی اہم فیصلہ جات کئے گئے مرکزی جنرل سیکرٹری نے فیصلہ جات پڑھ کر سُنائے جس میں مختلف تعلیمی پراجیکٹس کا اعلان بھی کیا گیا۔اجلاس کے اختتامی خطاب میں مرکزی صدر نے کہا کہ مُلک میں جاری تعلیمی بحران میں حکومت قصور وار ہے پڑھا لکھا نوجو ان ہی مُلک و ملت کا قیمتی سرمایا ہے حکومت کو چاہئے کہ مُلک میں اعلیٰ تعلیمی نصاب فراہم کرے اور تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کرے امتحانات کا مسلسل ملتوی ہو جانا حکومتی تعلیمی پالیسیوں کی ناکامی کا نتیجہ ہے حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرہ میں تعلیمی اصلاحات لانے کی خاطر نظریہ پاکستان اور قیامِ پاکستان کے مقاصد کو اُجاگر کرنے کیلئے تقریری و تحریری مقابلہ جات منعقد کروائے جائیں مختلف پسماندہ علاقوں میں ایسے پروگرام تشکیل دیے جائیں کہ والدین میں بچوں کو تعلیم دینے کا شعور پیدا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم تعلیمی میدان میں انقلاب کی راہیں تلاش کرنے نکلے ہیں اور مُلک کی حالیہ دہشتگردی سے مُلک دن بہ دن زوال کی طرف گامزن ہے جس کو تعلیم سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور انشااللہ ہم بندوق کو قلم کی طاقت سے شکست دیں گے کیونکہ علم سے بڑی کوئی اور نوجوان کے حوصلہ سے مضبوط کوئی طاقت نہیں ہے۔