تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اعلان کردیا گیا

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا پہلا اجلاس مرکزی صدر برادر محمد اکبر کی زیر صدارت امامین کربلا شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوا، پہلے اجلاس عاملہ کے موقعے پر مرکزی مجلس نظارت اور مرکزی کابینہ کے اجلاسات منعقد ہوئے، پہلے اجلاس عاملہ میں مرکزی صدر برادر محمد اکبر نے ابتدائی کلمات پیش کیئے اور سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان برادر حسن عباس نے اراکین عاملہ سے مجلس عاملہ کا حلف لیا، بعد ازاں مرکزی صدر نے اپنی نامزد مرکزی کابینہ کی منظوری اراکین مجلس عاملہ سے لی، منظوری کے بعد مرکزی صدر نے مرکزی کابینہ سے انکی دستوری زمہ داری کا اور رکن مجلس نظارت جے ایس او پاکستان سید زاہد حسین زیدی نے مجلس عاملہ کا حلف لیا، مرکزی جنرل سیکرٹری برادر ہادی نے ترامیم کے ساتھ سالانہ پروگرام کی منظوری مجلس عاملہ سے لی اور مرکزی جنرل سیکرٹری نے مرکزی کارکردگی رپورٹ اور تمام ڈویژنز نے ڈویژنل کارکردگی رپورٹس پیش کی، اجلاس سے فرزند قائد ملت جعفریہ پاکستان و رکن مرکزی مجلس نظارت ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سیکرٹری نظارت برادر حسن عباس، اور اراکین مجلس نظارت؛ ایڈووکیٹ ساجد رضا تھہیم، سید زاہد حسین زیدی، سید راشد حسین نقوی، جناب طارق شیراز، سید اختر حسین بخاری، مرکزی رہنماء سید اظہار بخاری، علامہ غضنفر علی حیدری، مولانا علی سجاد نقوی اور برادر محمد باقر نے اراکین عاملہ سے خطابات کیئے۔ آخر میں مرکزی صدر برادر محمد اکبر نے اختتامی خطاب کرتے ہوئے ملک بھر سے آئے ہوئے تمام ڈویژنل ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بھرپور انداز میں تنظیم کی تعلیمی اداروں اور شہروں میں فعالیت اور تنظیم کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے ہدایات کی۔

نو منتخب مرکزی کابینہ جے ایس او پاکستان:

مرکزی نائب صدر: برادر سید آذان کاظمی
مرکزی جنرل سیکرٹری: برادر محمد ہادی
مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری :برادر زاہد ساجدی
مرکزی نشر و اشاعت سیکرٹری: برادر محمد عباس
مرکزی اطلاعات سیکرٹری : برادر عباس رضا بھمبھرو
مرکزی فنانس سیکرٹری: برادر عسکری حیدر
مرکزی امین منتظرین: برادر اسلم رضا
مرکزی چیف اسکائوٹس:برادر مجتبیٰ مہدی
صوبائی آرگنائزر سندھ: برادر محسن ساجدی
صوبائی آرگنائزر جنوبی پنجاب: برادر باقر علی وڈانی
صوبائی آرگنائزر شمالی پنجاب: برادر سید توقیر شاہ
صوبائی آرگنائزر بلوچستان : برادر حیدر علی