ڈاکٹر نقوی ولایت فقیہہ کی پاکستان میں پہچان کروانے والے تھے ، نوجوانوں کو خط امام سے مربوط رکھا، حافظ کاظم رضا نقوی
جے ایس او شہیدڈاکٹر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد ملت جعفریہ کے ہاتھ مضبوط کرے گی، فخرعباس بٹر
لاہور ( ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے وفد نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مزارعلی رضا آباد پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی اور ان کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جے ایس او لاہور ڈویژن کے صدر فخر عباس بٹراور جنرل سیکرٹری سہیل عباس کی سربراہی میں جانے والے وفد میں ڈویژنل کابینہ اور یونٹ صدوjsر شامل تھے۔ جنہوںنے شیعہ علماکونسل کے رہنماوں علامہ حافظ کاظم رضا نقوی اور مولانا نذر عباس ساجدی کی رہنمائی میں شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پرخطاب میں انہوں نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید پاکستان میں امریکہ کی مخالفت کے نشان اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے تھے۔ جنہوں نے اپنی زندگی ملت جعفریہ کے وقار کے لئے وقف کررکھی تھی۔ وہ انتھک محنت کے عادی تھے، اسی وجہ سے دشمن کی آنکھوںمیں کھٹکتے بھی تھے۔ انہوں نے ولایت فقیہہ اور انقلاب اسلامی ایران کی پہچان کروانے اور خود کو خط امام سے مربوط کررکھا تھا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمدعلی نقوی اختلاف رائے کو برداشت اور پسند کرتے اور علما میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے۔ ڈویژنل صدر فخر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی پاکستان میں ایسے طالب علم رہنما تھے، جن کے اٹھائے ہوئے اقدامات سے تنظیموں کی تربیت ہوئی، جے ایس او ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد امت کے ساتھ اتحاد بین المومنین بھی ضروری ہے ، جس کے لئے نمائندہ ولی فقیہہ کی شکل میںقیادت موجود ہے۔