کراچی:
2، 3 اور 4 دسمبر 2022ء بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ 24-2022ء کا دوسرا اجلاس، مرکزی صدر برادر سید راشد حسین نقوی کی صدارت میں کراچی میں منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے اراکین مرکزی مجلس عاملہ نے شرکت کی۔
مجلسِ عاملہ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔ اراکین عاملہ سے ان کی مرکزی مجلس عاملہ کی رکنیت کا حلف لیا گیا اور اجلاس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے اراکین عاملہ سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء پاکستان و مرکزی رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ شبیر میثمی صاحب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
اس کے علاوہ سابق مرکزی صدر و رکن مرکزی مجلس نظارت جے ایس او پاکستان برادر سید اسد کاظمی، صوبائی ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ عباس مہدی ترابی،
مولانا امداد حسین گھلو، علامہ سید بدر الحسنین عابدی (چیئرمین عابدیہ مشن کراچی)، مولانا سید مظہر عباس زیدی (از الصادق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک بینکنگ) اور برادر سید شبیب اصغر نے شرکت و گفتگو کی۔
اجلاس میں سالانہ پروگرام، کارکردگی رپورٹس، لیکچرز اور دیگر متفرق ایجنڈے بھی زیر بحث لائے گئے۔