جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اجلاس سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی ۔ اس کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی،علامہ اسد اقبال زیدی جنرل سکریٹری صوبہ سندھ،علامہ فرحت جوادی،مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ،مرکزی صدر جے ایس او برادر حسن عباس ، برادر ساجد رضا تھہیم ، برادر منور ساجدی ، برادر طارق شیراز، برادر دوست علی ونگانی مولانا احسان اتحآدی نے بھی اجلاس مجلس نظارت میں شرکت کی ۔