جعفریہ پریس جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن حاجی مورہ یونٹ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبیؐ اور تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا اور پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز جامع مسجد امام حسن عسکری میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا ایعقاد کیا گیا ۔ جس میں علماء کرام ، طلباء اور علاقے کے مومنین نے بھرت پور شرکت کی تقریب میں علماء نے جشن میلاد النبیؐ کے حوالے سے خطابات کئے۔ سیرت النبیؐ پر روشنی ڈالی اور نعت خوانی کی ۔
تقریب میں جعفریہ سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام کئے جانے والے دین شناسی کوئز امتحانی مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ محمد رمضان توقیر اور ڈویژنل صدر جے ایس او عنران حیدر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں مولانا جعفر مرتضوی، سید سبطین شاہ، پروفیسر سبطین نے بھی خطاب کیا۔ اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ مقررین نے جے۔ایس۔او حاجی مورہ یونٹ کی اس تقریب کو سراہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔