تازه خبریں

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے راولپنڈی میں شھیدسید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے تین روزہ “فکر حسینی” تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے شھید علامہ عارف حسین الحسینی کی شھادت کی مناسبت سے جامعہ زینبیہ راولپنڈی میں تین روزہ فکر حسینی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں جے ایس او طالبات پاکستان کی ڈوژنل آرگنائزرز نے شرکت کی ۔ جس میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی نے خصوصی شرکت و خطاب کیا ،قائد ملت جعفریہ نے جے ایس او طالبات پاکستان کو سراہا اور اس کوشش کو مستقبل میں بھی جاری رکھنے کی تاکید کی ۔فکر حسینی تربیتی ورکشاپ میں مختلف مقررین نے مختلف موضوعات پر خطاب کیا ، ڈاکٹر عون ساجد نقوی نے اپنے موضوع “تعلیم تنظیم کے آئینے میں” میں بہت عمدہ انداز میں علم و شعور کی اہمیت پہ روشنی ڈالی ، علامہ سبطین سبزواری صدر شیعہ علماء کونسل نے قائدانہ صلاحیتوں کی مالک خواتین کی عصر حاضر میں ضرورت کو بہترین انداز میں بیان کیا۔مولانا فرحت عباس جوادی ، برادر دوست علی ونگانی ، برادر عبداللہ رضا برادر تصور کاظمی ،خواہر ندا زہرا نقوی ، خواہر نجیعہ زھرا ،محترمہ نسیم فاطمہ ناصر انقلابی صاحبہ اور دخترقائد محترمہ طاہرہ ساجد نقوی نے نہایت مدلل انداز میں اپنے اپنے موضوعات پہ گفتگو فرمائی ۔پروگرام میں خطاب فرمانے والے مقررین کو جے ایس او طالبات پاکستان کی جانب سے شیلڈ پیش کی گئیں ،تین روزہ تربیتی ورکشاپ کے حوالے سے مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی کا کہنا ہے کہ مرکزی سطح پر مخصوص طالبات کی فکری و نظریاتی تربیت کرنا بہت ضروری تھا مستقبل میں جے ایس او طالبات پاکستان ڈویژن ، ضلع اور یونٹ کی سطح پر ایسی تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرے گی جس مین زیادہ سے زیادہ طالبات کی تربیت کی جائے گی۔